ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوکرن میں ہائی وے پر سواریوں کو لوٹنے کی سازش رچنے والے 3ملزمین گرفتار

گوکرن میں ہائی وے پر سواریوں کو لوٹنے کی سازش رچنے والے 3ملزمین گرفتار

Thu, 12 Nov 2020 20:14:50    S.O. News Service

گوکرن،12؍نومبر(ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے پر دوڑنے والی لاریوں اور دیگر موٹر گاڑیوں کو لوٹنے کی سازش رچنے والے 3ملزمین کو گوکرن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ فرار ہونے والے مزید 2ملزمین کو گرفتار کرنے کے لئے جال بچھایا گیا ہے۔

صبح کی اولین ساعتوں میں پولیس کے ہاتھ لگنے والے مبینہ لٹیروں کی شناخت ہبلی کے رہنے والے اوم پرکاش(28سال)، پرکاش دیویندراپّا (31سال) اور راکیش ہنومنتھپّا بھجرنتی لکے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گنیش شیوشنکر اور رفیق نامی ملزمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔گرفتارشدہ ملزمین کے پاس سے تلوار، لوہے کی سلاخ، کٹنگ پلیئر، مرچی کا پاؤڈر،منکی کیاپ بر آمد کرنے کے علاوہ ٹویوٹا کار ضبط کرلی گئی ہے۔گوکرن پی ایس آئی نوین نائک نے کیس درج کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا  ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمین پر پہلے سے ہی یلاپور ، انکولہ، اڈپی، کوپّل،ہبلی ، گدگ، وجیاپورا وغیرہ میں ڈکیتی ، گھروں میں چوری موٹر گاڑیوں کی چوری جیسے  20 سے زائد معاملات درج ہیں جس کی وجہ سے وہ پولیس کو مطلوب تھے۔اب ان لٹیروں کی گرفتار ی سے ضلع شمالی کینرا میں کچھ بڑے مجرمانہ معاملات ٹل گئے ہیں۔

لٹیروں کی ٹولی کو گرفتار کرنے کی یہ مہم ضلع ایس پی شیواپرکاش دیواراجو، ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ، اے ایس پی بھٹکل نکھل بی، سرکل انسپکٹر کمٹہ پرمیشور گُنگا کی قیاد ت میں گوکرن پی ایس آئی نوین نائک اور ان کی ٹیم نے انجام دی ۔


Share: